ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 کے 35 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Passing Out Parade
کیپشن: Passing Out Parade
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ریسکیو 1122 کے 35 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شرکت کی اور ریسکیورز کی صلاحیتوں کو سراہا۔

 ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ پر کیا گیا، تقریب میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 467 ریکسیورز پاس آؤٹ ہوئے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خیبرپختونخوا سے آنیوالے معززمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاس آؤٹ ہونیوالےکیڈٹس کو خصوصی تربیت کی کامیاب تکمیل اور جنوبی ایشیاء کی معروف ایمرجنسی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔

 تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کامران بنگش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے ریسکیورز اور اکیڈمی کے تربیتی معیار کو سراہا،اس موقع پر ریسکیورز نے اپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ بھی کیا۔

پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز نے جہاں نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا وہی حکام نے ریسکیو سروسز کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer