سٹی 42: خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔
خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، عشق میں ناکامی، محبوب کا ناراض ہوجانا اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھوک، غربت اور محبت میں ناکامی کے باعث خودکشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔
شالیمار میں آشنا نے پانچ بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ،متوفی اور مقتولہ دونوں رشتہ دار تھے۔ افسوسناک واقعہ شالیمار کے علاقے شیلر چوک میں پیش آیا، جہاں آشنا نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ مسرت بی بی کا اپنے رشتہ دار اصغر سے جھگڑا ہوا، جس پر طیش میں آکر اصغر نے پہلے مسرت بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔