اشرف خان:فاریکس ایسوسی ایشن نےافغانستان کرنسی کی خرید و فروخت روک دی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت روک دی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی رسک نہیں لینا چاہتا اس وجہ سے افغان کرنسی کا کاروبار رک گیا،افغانی کرنسی کا زیادہ تر کاروبار پشاور اور کوئٹہ میں ہوتا ہے ، پاکستانی روپے کے مقابلے ایک افغانی روپیہ 2 روپے تھا۔