ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پودے چوری کا الزام، ن لیگ کے ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

PML-N- FIR
کیپشن: PML-N- FIR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر تھانہ دھلے میں پی ایچ اے کے کیئر ٹیکر عرفان کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ 11 اگست کی شام ساڑھے چار بجے توفیق بٹ 7 نامعلوم افراد کے ہمراہ کار اور دو رکشوں پر شاہین آباد آئے جہاں سے وہ ایک ہزار پودے اور ورلڈ ریکارڈ والے پینا فلیکس لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب اس بارے میں توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ڈپٹی کمشنر نے درج کروایا ہے کیونکہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں کم فاصلے پر پودے لگانے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں درخواست جمع کروائی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer