ذاتی جائیدادوں پر کاروبار کرنے والوں پر بڑا بوجھ

16 Aug, 2021 | 12:53 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: حکومت نے ذاتی کمرشل جائیداد رکھنے والے کاروباری حضرات کے سالانہ پراپرٹی ٹیکس میں 40 فیصدسے زائد کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کاروباری حضرات کے پراپرٹی ٹیکس میں 40 فیصد کا سالانہ اضافہ کردیا ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ٹیکس میں اضافہ سے ا ڑھائی لاکھ پراپرٹی مالکان پربوجھ پڑے گا، ایکسائز کو اڑھائی لاکھ سے زائد جائیدادوں سے 2 ارب اضافی ریونیو متوقع ہے۔گزشہ 8 سال سے پراپرٹی ٹیکس پر دی جانے والی رعایت اور ذاتی کمرشل پراپرٹیوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں