اچھی کارکردگی پر انعام,بری پرملے گی سزا

16 Aug, 2021 | 12:37 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: اچھی کارکردگی پر انعام اور بری پرسزا ملے گی، جی سی یونیورسٹی تدریسی شعبہ جات کے درمیان مقابلےکرائے گی
 تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی جانب سے تدریسی شعبہ جات کے درمیان مقابلہ کرایا جائے گا،  اچھی کارکردگی دکھانیوالے ڈیپارٹمنٹ کو 10لاکھ کی انعامی رقم ملے گی، دوسرے نمبر پر آنے و الے  کو 5 لاکھ، تیسرے نمبر پر آنیوالے ڈیپارٹمنٹ کو 3 لاکھ روپے اور آخری نمبر پر آنیوالے ڈیپارٹمنٹ کو شوکاز جاری ہوگا جبکہ  انعامی رقم ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف میں تقسم   کی جائے گی،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹراصغرزیدی نے کارکردگی سےمتعلق شعبہ جات کوآگاہ کردیا۔

مزیدخبریں