قیصر کھوکھر: جی او آر ون کے سرکاری گھر کے لئے دو ڈی ایم جی افسران آمنے سامنے،،،،، ریٹائرڈ ڈی ایم جی افسر ڈاکٹر اللہ بخش سرکاری گھر خالی کرنے پر تیار نہیں ۔ یہ گھر سیکرٹری آئی اینڈ سی احسان بھٹہ کو الاٹ بھی ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ بائیس کے ریٹائرڈ ڈی ایم جی افسر ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے تاحال جی او آر ون کا گھر خالی نہیں کیا ہ۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو گھر رکھنے کی معیاد 13 اگست کو مکمل ہو چکی ہے۔ سول سیکرٹریٹ انتظامیہ نے ڈاکٹر اللہ بخش ملک سے گھر خالی کرانے کے لیے کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔
جونیئر افسران سے پولیس کی مدد سی گھر خالی کرایا جاتا ہے جبکہ جی او آر ون کے گھر خالی کرانے کے لئے نوٹس بھی نہیں دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک والا گھر سیکرٹری آئی اینڈ سی احسان بھٹہ کو آلاٹ ہو چکا ہے۔ سیکرٹری آئی آینڈ سی دو سال سے جی او آر ون کے گھر کا انتظار کر رہے ہیں۔