سٹی 42: افغانستان میں آنے والی تبدیلی پر وزیر اعظم عمران خان بھی بول پڑے ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں، غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں بدلتی صورتحال پر پاکستان کی گہری نظر ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں طالبان کی پیش قدمی،اور افغانستان کی مجموعی صورت حال پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت افغانستان سے جڑے معاملات پر بھی مشاورت ہوگی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال پراپنی پالیسی وضع کریں گے۔