سٹی 42: ایچ ای سی کی جانب سے بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئےانٹری ٹیسٹ پاس کرنے کی لازمی شرط عائد کردی گئی۔طلبہ کو اب سرکاری،پرائیویٹ یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئےانٹری ٹیسٹ دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سےبی ایس آنرز میں داخلوں کیلئےانٹری ٹیسٹ پاس کرنے کی لازمی شرط عائد کر دی گئی ہے، سرکاری،پرائیویٹ یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئےانٹری ٹیسٹ دینا ہوگا، جبکہ طلبہ کو انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، ایچ ای سی کی جانب سے 100 نمبروں پرمشتمل انٹری ٹیسٹ کیلئے1200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، انٹری ٹیسٹ کیلئےرجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔ ٹیسٹ میں50 نمبرز لینے والے طلبہ داخلوں کیلئے اہل ہوں گے، ایک سال میں 3 مرتبہ انڈر گریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔
بورڈز سے سالانہ 25 لاکھ طلبا انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرتے ہیں جبکہ انٹری ٹیسٹ سے ایچ ای سی کو 2 ارب 50 کروڑ آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی
16 Aug, 2021 | 11:09 AM