سٹی 42: سروسز ہسپتال کےنوتعمیرشدہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں سٹاف کی کمی، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کےنوتعمیرشدہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں سٹاف کی کمی کا سامنا ہے،کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی جس سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ کیڈرکی275نئی آسامیوں پربھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ سپیشلاٹزڈ ہیلتھ بھرتوں پرپابندی سےاستثنیٰ کی سفارشات کی تھیں، گریڈ5سے15 کی275خالی آسامیوں کی کنٹریکٹ پربھرتیاں کی جائیں گی جس میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 7,جونیئر ٹیکنیشن کی 20, ایا کی 21آسامیاں،اینستھیزیا اسسٹنٹ کی 5،وارڈ سرونٹ کی16, ریڈیوگرافر کی 20آسامیاں شامل ہیں جبکہ خالی آسامیاں پربھرتی سےریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ورکنگ بہتر ہوسکےگی