کورونا سے مزید 72 افراد جان کی بازی ہارگئے

16 Aug, 2021 | 09:03 AM

ویب ڈیسک :  کورونا سے مزید 72 افراد  جان کی بازی ہارگئے جس سے  ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

این سی او سی  کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس  کے 3 ہزار669 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار79 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے ،  کورونا سے مزید 72 افراد  انتقال کرگئے  جبکہ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب  کوروناوائرس کے وار جاری ،لاہور میں کورونا سے12 افراد انتقال  کرگئے، سیکرٹری صحت سارہ اسلم کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا سے 25اموات رپورٹ ہوئیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 558 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1,145نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں مثبت شرح 9.0ریکارڑ کی گئی۔صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی کل  تعداد 375,721ہو گئی۔ سیکرٹری صحت سارہ اسلم  کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر میں 340,091 مریض  صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 21290ہو گئی۔ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد11370 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,256ٹیسٹ کیے  گئے،سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,475,630ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔  بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں - سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔

مزیدخبریں