2 سالہ بچی کو جان سے مارنے کی کوشش

16 Aug, 2020 | 11:21 PM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) رائے ونڈ میں 2 سالہ بچی آمنہ کو جان سے مارنے کی کوشش محلے داروں نے ناکام بنادی، والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ امین پورہ کے رہائشی محنت کش غلام رسول کی 2 سالہ بیٹی آمنہ کو دو افراد شبیر حسین اور محسن نے کھیتوں میں لیجا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ بچی کے چیخنے کی آواز سن کر محلے دار پہنچ گئے جنہوں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

عینی شاہد کے مطابق ملزمان دو سالہ آمنہ کو انتہائی بے دردی کیساتھ مار رہے تھے بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ پولیس نے بچی کے والد غلام رسول کی مدعیت میں ملزمان شبیر حسین، محسن اور بچی کی والدہ نازیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق آمنہ کو جان سے مارنے کے واقعہ میں اسکی والدہ کی معاونت بھی شامل ہے جبکہ پولیس نے حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں