وزیراعلیٰ کا نوٹس بے سود، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

16 Aug, 2020 | 10:42 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے نوٹس کے بعد بھی شہر میں صفائی کا نظام بہترنہ ہو سکا، گنجان آباد علاقوں کے ساتھ پوش علاقوں میں بھی گندگی کے ڈھیر لگ گئے، ادھر ترجمان ایل ڈبیلو ایم سی کا کہنا ہے کہ صفائی کا کام جاری ہے آج تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتہ کی صبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیتے ہوئے صفائی کمپنی کو صفائی کے بہتر انتظامات کرتے ہوئے رپورٹ ایوان وزیراعلی میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔

 وزیراعلی کے نوٹس کے بعد اتوار کے روز شہر میں صفائی کمپنی متحرک رہی لیکن اس کے باجودہ اقبال ٹاؤن، حبیب اللہ روڈ، ٹاؤن شب، گلبرک، سمن آباد سمیت دیگر مقامات پر کوڑا کے ڈھیر لگے رہے۔

دوسری جانب ترجمان ایل ڈبیلو ایم سی کا کہنا تھا کہ آج رات تک نظام کو کام مکمل کر لیا جائے گا۔  

مزیدخبریں