ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین حادثات کے متاثرین کو دئیے جانیوالے معاوضے کی رپورٹ مرتب

ٹرین حادثات کے متاثرین کو دئیے جانیوالے معاوضے کی رپورٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پانچ سال کے دوران ہونیوالے 20بڑے ٹرین حادثات کے متاثرین کو دئیے جانے والے معاوضے کی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق پانچ سالوں کے دوران حادثات میں جاں بحق 172افراد جبکہ 381 شدید زخمیوں میں معاوضے کی مد میں 24کروڑ 55لاکھ پچاس ہزار روپےدیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے پانچ سال کے دوران ہونے والے ٹرین حادثات کے متاثرین کو دئیے جانے والے معاوضے کی رپورٹ مرتب کر لی، معاوضے کی رپورٹ 2015 سے 2020 تک ہونے والے حادثات کی بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے دوران 20بڑے حادثات ریکارڈ کئے گئے۔ان حادثات میں 172افراد جاں بحق جبکہ 381 شدید زخمی ہوئے۔حادثات کے متاثرین کو معاوضے کی مد میں 24کروڑ 55لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کیے گئے۔جاں بحق افراد کے ورثاء کو 22کروڑ30لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیے گئے۔زخمیوں کو معاوضے کی مد میں 2کروڑ 25لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کیے گئے۔ جبکہ دس زخمیوں کا ڈیٹا نہ ہونے کے باعث ان کو تاحال معاوضہ نہیں دیا جا سکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer