کرکٹ بیٹس کے ذریعے ہیروئین سمگلنگ کی کوشش ناکام

16 Aug, 2020 | 08:11 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(نبیل ملک) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئےچالیس کروڑ مالیت کی 35 کلو ہیروئین لاہور سے برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کو ایک پارسل ملا جس میں 32 بلے موجود تھے۔یہ بلے ٹاؤن شپ لاہور کے رہائشی اسد علی نے برطانیہ ڈون کاسٹر میں مقیم پاکستانی نجیب احمد نامی شخص کو بھجوانے کے لیے لاہور کارگو بھیجے تھے، دوران چیکنگ اے این ایف نے 32 کرکٹ بیٹس میں چھپائی گئی 40 کروڑ سے زائد مالیت کی 35 کلو ہیروئین برآمد کر لی۔ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں