گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

16 Aug, 2020 | 07:53 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) اقبال ٹاؤن میں گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کی اسلحہ کی نمائش کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان عامر، عمران اور علی نے اقبال ٹاؤن کے علاقے ستلج بلاک کی رہائشی خاتون نبیلہ پر گھر میں گھس کر تشدد کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔

ملزمان نے دہشت پیدا کرنے کے لئے اسلحہ اور منشیات کے استعمال کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں ملزمان کو اسلحہ کی نمائش اور شیشہ پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے 2 ماہ قبل پولیس نے بھی زبردستی گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور خواتین پر تشدد کیا تھااور لاکھوں مالیت کا سامان پولیس بھی برباد کردیا تھا۔   پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم کو پکڑنے کے لیے لکھوال گاؤں میں ریڈ کیا تھا، اس دوران رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔

مزیدخبریں