ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاکھوں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ، اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  زلفی بخاری نے "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس" منصوبہ کو حتمی شکل دے دی، اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے،  بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائین فراہم کرنا ہوں گی، اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

 

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فنڈز ٹرانسفر, بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی، منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے، بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا، رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرازیکشن کی سہولت مل سکے گی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اووسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے ،اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں,  ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا, وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے, اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer