ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی نے وٹس ایپ پر قابل اعتراض مواد بھیجنے والے کی توبہ توبہ کرادی

لڑکی نے وٹس ایپ پر قابل اعتراض مواد بھیجنے والے کی توبہ توبہ کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لڑکی کو میسجز میں قابل اعتراض مواد بھیجنا مہنگا پڑ گیا ۔لڑکی نے مواد بھیجنے والے کی توبہ توبہ کرادی ۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 29سالہ لڑکی کانام وملاراج ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی سے ہے، اسے کافی عرصے سے فون پر قابل اعتراض ویڈیوز اور پیغامات موصول ہو رہے تھے۔ وملا راج طلاق یافتہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔ 

 
بالآخر اس آدمی سے تنگ آ کروملا نے اسے پکڑنے کی منصوبہ بندی کی اور پیار سے اسے اپنے گھر بلا لیا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا اور جب وہ آدمی اس کے جھانسے میں آ کر گھر آ دھمکا تو پورے خاندان نے اسے دبوچ کر اس کی ٹھکائی کر ڈالی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وملا کی فیملی کا کہنا ہے کہ اس آدمی کو وملا کا فون نمبر اس کے سابق شوہر نے دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وملا کے سابق شوہر کو بھی شامل تفتیش کرے گی۔

خیال رہے بھارت میں چین سے سرحدی تنازعہ کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی ہے،صرف ٹک ٹاک ہی نہیں چین کی تیار کردہ دیگر ایپس بھی بند ہیں۔مودی سرکار کے اس فیصلے پر بھارتی عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوام اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

یاد رہے  بھارتی شہر بنگلورو میں توہین رسالت پر مبنی فیس بک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سری ویناس مرتھی کے بھتیجے نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کی جس پر بنگلورو کے مشرقی علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer