سٹی 42:یوں تو پاکستان کے ٹیلنٹ اور نوجوانوں کی قابلیت کی کئی مثالیں موجود ہیں اور ایسی کتنی ہی ایجادات ہیں جن میں پاکستانی طلباءاور نوجوان پیش پیش رہے اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے رہے جن میں خصوصاً یونیورسٹی کے طالبعلموں کے چند نام مشہور ہیں تاہم ُپاکستانی مزدور طبقہ بھی کسی طور کم نہیں ، پہلے ایک نوجوان نے 11موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا تو ایک اور نوجوان اسکا بھی ریکارڈ توڑ کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیاہے۔
بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔اس نوجوان کی ویڈیو نے منظرِ عام پر آتے ہی سب کو حیران کر دیا ہے اور آصف مگسی کے بعد اب اس قسم کے نئے ٹیلنٹ پر لوگ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Imagine finding him, working on him and preparing him for olympics long jump... pic.twitter.com/kEozipEmvV
— Kalim Khan (@Kallerz37) August 2, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کا نوجوان آصف راتوں رات مشہور ہوگیاتھا۔ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیاتھا۔بعدازاں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ آصف کی ٹرینگ پاکستان آرمی کے ماہرین کی نگرانی میں کرائی جائے گی تاکہ انہیں اولمپکس کے لیے تیار کر نے کے بعد پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع دیا جا ئے۔