ایس پی حماد رضا نےٹریفک پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

16 Aug, 2020 | 12:28 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سٹی ٹریفک پولیس کارکردگی دکھانے کے لئےلفظی ہیرپھیر کرنے لگی،جعلی ،غیرقانونی نمبرپلیٹس کےخلاف کارروائیوں کا پول کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک نے کارروائیوں کے دعوؤں کا پول کھول دیا،ایس پی حماد رضا کاکہناتھا کہ جعلی ،غیرقانونی نمبرپلیٹس کیخلاف کارروائیاں صفر ہے، 5 ماہ میں سبز نمبر پلیٹس کے خلاف ایک بھی کارروائی نہ کی گئی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی ایکشن نہ لیا جاسکا،سٹی ٹریفک پولیس کی ایسی کارروائیوں پر ایس پی حماد رضا نالاں ہوگئے۔

ٹریفک پولیس کی کارروائیوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا،مراسلہ میں کہا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں صفر ہیں،جعلی نمبر پلیٹس کےخلاف کارروائیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں،چالان کارروائی تسلی بخش، بند موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کی تعداد کم جبکہ جعلی ،غیرنمونہ نمبرپلیٹس کےخلاف موثر کارروائیاں نہ ہوئیں، علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کا جعلی نمبرپلیٹس،کالے شیشے پر 2 لاکھ چالان کا دعوی بھی غلط نکلا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں 2لاکھ6ہزار154گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،شہر میں کالے شیشوں،غیرنمونہ نمبرپلیٹس کےخلاف آپریشن جاری ہے، نمبرپلیٹس نہ لگانے پر1لاکھ76ہزار105گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ۔

اپلائیڈ فار 17 ہزار 758 موٹرسائیکل کوچالان ٹکٹ جاری کئے گئے،ٹوٹی نمبرپلیٹس لگانے پر4163گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کالےشیشوں والی 6ہزار773گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہری ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں،ڈیڑھ ماہ میں 2لاکھ6ہزار154گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ  کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا۔ ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 01 لاکھ 17 ہزار 409 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے،سیف سٹی کی نشاندہی پر بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں