جسٹس جواد حسن کا مقابلے کے امتحانات کروانے کا فیصلہ چیلنج ، اپیل پر سماعت کل ہوگی

16 Aug, 2020 | 11:42 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف:  پرونشنل مینجمنٹ سروس کیڈر کی بھرتی کے لئے امتحانی شیڈول کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کا کورونا وباء کے دوران امتحانات کروانے کا فیصلہ چیلنج , فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں کل 17 اگست کو ہوگی۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دورکنی بنچ سماعت کرے گا ،جسٹس جواد حسن نےپنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی شیڈول ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد ہر شہری پر لازم ہے۔کرونا وبا کو جواز بناکر امتحانات کیسے روکے جاسکتے ہیں ۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دورکنی بنچ پیر کو منیب الرحمان سمیت دیگرز کی اپیل پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کرے گا, درخواست گزاروں کی جانب سے اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے چھ اگست کو پی ایم ایس کیڈر کی بھرتی کے لئے امتحانی شیڈول کا اعلان کیا ۔ شیڈول کے تحت امتحانات کا آغاز بائیس اگست سے شروع ہوگا .

کورنا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں, کوچنگ سنٹرز, لائبریریز اور اکیڈمیز سب بند ہیں, طلباء کا مکمل تیاری کرنا نامشکل ہے ۔ ہاستل بھی بند ہیں, دوسرے شہروں سے آ کر امتحان دینے والے طلباء کو رہائش کے مسائل کا بھی سامنا ہے,  پی ایم ایس کے امتحانات عام طور پر دسمبر میں لیے جاتے ہیں, امیدواروں کی بڑی تعداد امتحان دے رہی ہے,  استدعاہےکہ سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے امتحان منعقد کرنے کا حکم دیا جائے .

مزیدخبریں