حسن خالد: چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے لاہور کے باسیوں کی بڑی تعدادنے ناشتے کی دکانوں کا رخ کرلیا، شہریوں نے نان چنے، سری پائے اور حلوہ پوری پر خوب ہاتھ صاف کیے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد لاہور میں ناشتہ پوائنٹس بھی کھل گئے ہیں، لاہوریے چھٹی سے لطف اندوز نہ ہوں ایسا ممکن نہیں، چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے ناشتے کی دکانوں کا رخ کیا، دوستوں کے ساتھ آئے لوگوں نے نان چنے، سری پائے اور حلوہ پوری پر خوب ہاتھ صاف کیے۔
لذیز ناشتے سے لطف اندوز ہوتے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز باہر آکر ناشتہ کرنا اچھا لگتا ہے ، اتوار کو بازار سے ناشتے کے لئے وہ پورا ہفتہ انتظار کرتے ہیں۔
اچھرہ کی مشہور صادق حلوہ پوری پر شہری ناشتہ کی خریداری میں مصروف نظر آئے، خریداروں کاکہنا ہے کہ صادق کی آٹا پوری اور میدہ پوری کا ذائقہ منفرد ہے، صادق حلوہ پوری کے سی او حیدر علی کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے حلوہ پوری کے علاوہ چکن کچوری اور میٹھا پورہ بھی فروخت کر رہے ہیں۔