شادی ہال کے باہر گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،متعدد افراد ہسپتال پہنچ گئے

16 Aug, 2020 | 10:13 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد) شادی ہال کے باہر گاڑی کھڑی کیوں کی شمالی چھاؤنی میں پیش آنے والے واقعہ میں بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی،دو گروپوں کے مابین جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا، شادی ہال کے باہر گاڑی کھڑی کرنے پر دو گروپوں کے مابین جھگڑے میں  2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی تاہم ملزمان فرار ہوچکے تھے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ عبدالرحمن گروپ اور ارشد بخاری گروپ کے درمیان تنازع ہوا،زخمیوں میں زرک عباس، اجمل، انجم، حسین نقوی شامل ہیں، ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے جن کیسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات لئے جارہے ہیں، تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،پولیس کا کہناتھا کہ بہت جلد ملزمان حراست میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے تمام شادی ہالز بند کردیے گئے تھے، حکومت کی جانب سے حالات بہتر ہونے پر شادی ہالز کو کھول دیاگیا جس کی وجہ سے بکنک کرانے والوں کا رش بڑھ گیا۔  شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 16 ستمبر کو شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے واضح احکامات نہیں دیے۔

 دوسری جانب شادی ہالز کی تزئین و آرائش اور اسکی مرمت کے حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے شادی ہالز بند پڑے ہیں اور ان میں کام کرنے والے ملازمین بھی بے روزگار ہیں۔  حکومت کو چاہیے کہ ان غریب لوگوں کے گھروں کے چولہے کو مزید ٹھنڈا نہ رہنے دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریستورانوں کی طرح شادی ہالز کو بھی کھولنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کرے۔

مزیدخبریں