( علی اکبر ) کمشیری رہنما مشعال ملک کا نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، عالمی برداری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔
لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میڈیا کمشیریوں کی آواز بلند کر رہا ہے، بھارت نے حریت رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے جبکہ وہاں میڈیا پر بھی پابندی ہے، بھارت کمشیریوں سے ان کی زمین لینا چاہتا ہے اور وہاں کمشیریوں کو مہاجر بنانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی برداری فوری اپنا کردار ادا کرے ورنہ پورا خطہ جنگ کی نذر ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر مشعال ملک نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب پر کشمیری پرچم بھی لہرایا۔