فرسٹ ایئر میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

16 Aug, 2019 | 07:46 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) دیال سنگھ کالج نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی، کالج میں داخلہ فارم اب 31 اگست تک جمع کیے جائیں گے۔  

دیال سنگھ کالج میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی تھی تاہم پرنسپل کی ہدایت پر اس تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ دیال سنگھ کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء اب 31 اگست تک اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلباء جو کالج میں داخلہ فارم جمع کرانے سے قاصر ہیں وہ آن لائن سسٹم کے تحت بھی اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے ذریعے سے داخلوں کی درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ دیال سنگھ کالج میں مارننگ اور ایوننگ پروگرام کے لیے طلباء کو الگ الگ داخلہ فارم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں