ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ دولتمندوں کی شامت آگئی

ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ دولتمندوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: لاہور کے 3950 کروڑوں کا دھن چھپانے والوں کو نوٹس جاری، ایف بی آرنے بڑی گاڑیاں رکھنے والے، پرتعیش جائیدادوں کے مالک قابل ٹیکس رینٹل انکم والے لاہوریوں کو نوٹس جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق  سیاہ دھن رکھنے والے کروڑ پتی امرا، گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کی شامت آگئی، ایف بی آرلاہور کی ٹیم نے 3950 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ذرائع  کے مطاب بی ٹی بی زون نے 3 سال کا ریکارڈ اکٹھا کرکے 3950 لاہوریوں کو نوٹسز جاری کئے، ایف بی آر نے ٹرانزیکشنز کرنیوالوں کی تفصیلات اکٹھی کرکے نوٹسز بھجوائے، مہنگی پراپرٹی خریدنے والے غیر رجسٹرڈ لاہوری امراء کو بھی نوٹسز جاری کئے۔

انشورنس کیلئے بھاری رقوم کی ادائیگی کرنیوالےغیر رجسٹرڈ شہریوں کو بھی نوٹسز جاری کئے، ہزار سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے نان فائلرز کو بھی نوٹسز جاری، قابل ٹیکس رینٹل انکم والے لاہوری نان فائلر پراپرٹی مالکان کو بھی نوٹسز جاری کئے، ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے کمشنر ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کی ہدایت پر کارروائی کی، ایف بی آر حکام کے مطابق  نان فائلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایمنسٹی سکیم سےاستفادہ نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer