(علی رامے) تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک کے ماتحت منصوبوں کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردی۔
نئی گائیڈ لائن کے مطابق سی پیک میں منصوبوں کو شامل کرنے کے لیے پہلے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے،منصوبے کی منظوری کے لیے بنایا گیا، پی سی ون متعلقہ فورم کو بھیجا جائےگا، منصوبوں کے ٹھیکوں کے لیے 3 چینی کمپنیوں کی نشاندہی کی جائے، چینی کمپنی کومنصوبہ دینے کے لیے بڈنگ قانون پاکستان کا ہوگا، اکنامک افیئر ڈویژن چائنیز کمپنی کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرے گا جبکہ اس سے قبل صوبائی حکومتوں کے پاس معاہدوں کا اختیار تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق دور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے کے لیے بھی صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا۔