عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ختم، لاہور کی تمام مارکیٹیں کھل گئیں

16 Aug, 2019 | 03:08 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان ابدالی ) عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد شہر کی چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں کھل گئیں، شاہ عالم،اعظم کلاتھ مارکیٹ،اردو بازار اور انار کلی بازار سمیت دیگر مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق اندرون شہر کی مارکیٹیں شاہ عالم،اعظم کلاتھ مارکیٹ،شو مارکیٹ،رنگ محل،سوہا بازار،اکبری منڈی،برانڈرتھ روڈ،لوہے کی مارکیٹس اوربادامی باغ آٹو پارٹس کی مارکیٹیں کھل گئیں، اسی طرح ہال روڈ،مال روڈ،اردو بازار،انارکلی بازار،بیدن روڈ،منٹگمری مارکیٹ ،موٹرسایئکل مارکیٹ میکلوڈ روڈ، لنڈا بازار، کیمکلز مارکیٹ، میڈیسن مارکیٹ،لبرٹی مارکیٹ، اچھرہ بازار، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، فیروز پور روڈ،گلبرگ کےپلازے اور جنوبی پنجاب کی مارکیٹیں بھی کھل گئیں،مگر تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔

کاروباری برادری کا کہنا تھاکہ آئندہ سوموار سے کاروبار معمول کے مطابق ہوگا۔

مزیدخبریں