ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں،ساتھ ساتھ گھومنے پھرنے اور سیر سپاٹے کا بھی دی اینڈ ہوگیا، تین ماہ بعد آج نجی و سرکاری سکولز  دوبارہ کھل گئے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، تاہم سکولوں میں پہلے روز حاضری کا تناسب 70 فیصد رہا، بیشتر سکولوں میں ششماہی امتحانات کا آغاز بھی ہوگیا، پہلے روز کچھ بچے خوشی سے اور کچھ روتے ہوئے سکول پہنچے۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شہر کے تمام کالجز بھی  کھل گئے،سرکاری کالجوں میں میں پہلے روز طلبا کی حاضری انتہائی کم رہی، کالجوں میں اساتذہ کی پہلے روز حاضری 95 فیصد رہی۔

بچوں کو سکول چھوڑنے آنے والے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں نے چھٹیوں میں ہلہ گلہ کرنے کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی خوب ستایا۔

واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14 اگست تک  تعطیلات دی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer