مرغی کی قیمت میں کمی آگئی

16 Aug, 2019 | 11:58 AM

Shazia Bashir

سٹی42: برائلر کی رسد میں معمولی بہتری، چکن کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ، برائلر کا گوشت 287 روپے کلو ہوگیا زندہ مرغی کی قیمت بھی 8 روپے کم ہوکر198روپے کلو فی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے آتے اشیائے خورونوش، چکن اور چیزیں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے۔ عید گزری تو ریٹس نیچے آئے تب جا کر گھریلو صارفین کی جان میں جان آئی۔
نئے نرخوں کے مطابق 
شہرلاہور میں زندہ مرغی آٹھ روپے کمی کے بعد ایک سو اٹھانوے روپے جبکہ برائلرگوشت بارہ روپے کمی کے بعد دو سو ستاسی روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت برائلر کی قیمت میں مزید کمی کرے کیونکہ عید سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔

مارکیٹیں کھلنے سے سبزیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی، ہرا دھنیا  600 سے کم ہو کر 200 روپے  فی کلو ہوگیا، ادرک لہسن کے ریٹ بدستورزیادہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمت میں بھی20،20 روپے فی کلو کمی آگئی۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہیں کی جارہیں، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سرکاری نرخناموں کے مطابق سبزیوں کی فروخت کو یقین بنانا ہے تو بادامی باغ سبزی منڈی کےمنافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہو گی۔

مزیدخبریں