بیوی پر تشدد کیس، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

16 Aug, 2019 | 09:57 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ایڈیشنل سیشن جج محمد عظیم شیخ نے بیوی پر تشدد کرنے کے کیس میں معروف اداکار محسن عباس حیدرکی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عظیم شیخ  کی عدالت میں بیوی پر تشدد کرنے کے کیس میں اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اداکار محسن عباس پر بیوی فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، کیس کے حوالے سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے جلد تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ معروف اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا،  فاطمہ سہیل نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی تھی جس میں فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس نے کھلے عام نازش جہانگیر نامی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیے اور سرعام اس کو گھر لے کر آتا رہا۔

مزیدخبریں