بیٹے کی شہادت نے سر فخر سے بلند کر دیا: والد شہید لانس نائیک تیمور

16 Aug, 2019 | 09:45 AM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42:  سینہ سپرپاک فوج کےقابل فخرجوان، بھارتی فائرنگ کےآگےسیسہ پلائی دیوار، وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے کا سلسلہ جاری، لائن آف کنٹرول پرسپوت لاہور، غازی روڈکے لانس نائیک تیمور بھارتی فائرنگ سے شہید، والد کا سر فخر سے بلند، سارے بیٹے وطن پر قربان کرنے کا عزم۔

شہادت ہے مطلوب ومقصودِ مومن 

نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

غازی روڈ لاہور سے تعلق رکھنے والے اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے لانس نائیک تیمور کے والد نے اپنے بیٹے کی قربانی کو عظیم اور باعث فخر قرار دیا۔ سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شہادت نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

لانس نائک تیمور نے محاذ پر جانے سے قبل اپنے گھر فون پر بات بھی کی۔ ان کا والد نے بتایا کہ بیٹے کا کہنا تھا ابو جی میں جارہا ہوں اور  دشمن بھارتیوں کو مار گراؤ ں گا۔  لیکن میرا بیٹا خود ہی شہید ہو گیا۔

لانس نائیک تیمور کے کے نانا نے کہا ہے کہ میں نے  اسے پڑھا لکھا کے فوج میں بھرتی کرایا ہے، وہ کہتا تھا کہ نانا   جی دیکھ لینا میں بارڈر جاؤں گا اور دشمنوں کو مار گراؤں گا، اس نے مار گرایا اور خبر آئی کے خود بھی شہید ہوگیا، ہم اس کے  شہید ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

لاہور کا 26 سالہ لانس نائیک تیمور کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ  ایک بیٹی کا باپ تھا ۔ 

لانس نائیک تیموراسلم شہید کے لواحقین کو پرسا دینےسیاسی ،سماجی شخصیات عام شہریوں کی غازی روڈ آمدکاسلسلہ جاری ہے، وزیر اوقاف سیدسعیدالحسن نےاہلخانہ سےملاقات میں لواحقین کاحوصلہ بڑھایا، ایل او سی پر جان کا نذرانہ دینےوالےشہیدکی نمازجنازہ رات 10 بجےادا کی جائیگی، تدفین باب پاکستان قبرستان میں ہوگی۔

ہمیشہ زندہ رہنےوالےشہیدِوطن کوسٹی فورٹی ٹوکا خراج تحسین، غازی روڈ کے رہائشی شہید لانس نائیک تیمور اسلم وطن کی حرمت پر جان جانِ آفریں کے سپرد کرکےسرخرو ہوگئے اور لاہور کے ماتھے کا جھومر بن گئے۔

 واضح رہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری ہے جبکہ دشمن فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان کے لانس نائیک تیمور سمیت 4 فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں