شہباز شریف ہرجانہ کیس، عمران خان کی مشکلات بڑھ گئیں

16 Aug, 2018 | 03:40 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج ملک انجم ممتاز نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف دس ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کو بابر اعوان کو بھی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک انجم ممتاز کی عدالت میں شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی طرف سے دعوے کو چیلنج کیا گیا تھا کہ یہ دعوی سیشن کورٹ میں نہیں چل سکتا، درخواست پر عدالت نے وکلاءکو بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن عمران کے وکیل بابر اعوان پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ منور سجاد قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے تاہم عدالت نے حکم جاری کیا کہ عدالت میں بابر اعوان آئندہ تاریخ پر ہر حال میں پیش ہوں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔میاں محمودالرشید نے پنجاب میں نئے دور کی نوید سنادی

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی طرف سے جان بوجھ کر کیس کو التوا میں ڈالا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں