(زاہد چودھری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی عدم توجہی کے باعث شہر کے دو بڑے ٹیچنگ ہسپتال شدید مالی اور انتظامی بحران سے دوچار ہیں۔
خبر پڑھیں۔۔جناح ہسپتال ایمرجنسی کے باہر پڑا زخمی مریض مسیحاؤں کا منتظر
تفصیلات کے مطابق خودمختار ادارے کی حیثیت کے حامل سروسز ہسپتال میں 10ماہ سے بورڈ آف مینجمنٹ موجود نہیں ہے۔ سروسز ہسپتال کا بورڈ آف مینجمنٹ اکتوبر 2017ءمیں ختم ہوگیا جس کے بعد نیا بورڈ تشکیل نہیں دیا جاسکا ہے۔جنرل ہسپتال میں بھی ڈیڑھ ماہ قبل چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سمیت دیگر ممبران مستعفی ہوگئے جس کے بعد بورڈ عملی طور پر ختم ہوگیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔گنگا رام ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن خواب بن گئی
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے سروسز ہسپتال اور اب جنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے نئے ممبران کے تقرر میں تاخیر کی وجہ سے دونوں ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں اور دونوں ہسپتال کے معمول کے امور چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔