میرے پاس پیار، محبت اور عشق کیلئے وقت نہیں: ریشم

16 Aug, 2018 | 01:11 PM

Sughra Afzal

 (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے شوبز کی ترقی کے لئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا چاہیئے۔

خبر پڑھیں۔۔معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
 
نامور اداکارہ ریشم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا میں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ میرے پاس پیار،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان برآمد، لڑکے کی ماں نے اداکارہ پر شرمناک الزام لگا دیا

انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

مزیدخبریں