میاں محمودالرشید نے پنجاب میں نئے دور کی نوید سنادی

16 Aug, 2018 | 12:32 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ دس سالوں کے دوران پنجاب کی معیشت تباہ ہوگئی، نون لیگی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، اپوزیشن لیڈر بننا خواجہ سعدرفیق کا حق تھا مگرمیاں شہباز شریف اپنے بیٹے کو سامنے لے آئے۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ عوام کو 10 سالہ تاریک رات سے آزادی ملے گی، گزشتہ10سال میں پنجاب کی معیشت تباہ کر دی گئی۔شہباز شریف 10 سال گھنٹہ گھر بنے رہے اور اب اپنے بیٹے کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر لے آئے ہیں یہ حق خواجہ سعد رفیق کا تھا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

میاں محمودالرشید نے کہاکہ کمپنیوں کا معاملہ ہو یا کوئی اور اربوں کی کرپشن کی گئی، جب شہباز شریف آئے 100 ارب روپے کا سر پلس تھا، انہوں نے خاندان کی کمپنی بنا کر پنجاب کےعوام کو غلام بنایا ہوا تھا۔ اب عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔کونسی بڑی سیاسی جماعت پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوتے ہی پنجاب میں سنہری دور کا آغاز ہوگا، ہم ثابت کریں گے کہ کام کرنے والے اور نعرے لگانے والوں میں فرق ہے، (ن) لیگ کے ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں