ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب آرڈیننس 1999 کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نیب آرڈیننس 1999 کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: City42 - NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں نیب آرڈیننس 1999 کالعدم قرار دینے اور اس پر عملدرآمد روکنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

خبر پڑھیں۔۔کونسی بڑی سیاسی جماعت پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی؟

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست محمد سلیم اور محمد سعد سلیم ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے مارشل لاء کے دوران نیب آرڈیننس نافذ کیا، قومی اسمبلی سے نیب آرڈیننس منظور نہ ہونے کی بنا پر غیر موثر ہے، نیب ادارہ خلاف قانون کرپشن کیسز کے حوالے سے کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دےاور کارروائیوں کو روکنے کا حکم دے۔