ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) عام انتخابات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تشکیل کیلئے اسمبلیوں کے اجلاس جاری ہیں،ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں دو بڑی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے ،پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کریں گے، اس مقصد کے لیے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔کونسی بڑی سیاسی جماعت پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی؟

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے سردار دوست محمد مزاری اور (ن) لیگ کے محمد وارث شاد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

خبر پڑھنا مت بھو لیں۔۔ملک کی معروف سیاسی جماعت کا تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے،دوسری جانب پیپلز پارٹی نے الیکشن سے لاتعلق رہنے اور کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے. پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، عام انتخابات 2018ءمیں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں، گزشتہ روز 354 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، 6 اراکین اسمبلی حلف اٹھانے کے لیے نہ پہنچ سکے، جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق 72خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی ہیں، جن میں 5 جنرل نشستوں پر، 66 مخصوص نشستوں پر جبکہ ایک کا انتخاب اقلیتی نشست پر ہوا ، 360 ارکان میں سے 175 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اور 162 کا مسلم لیگ (ن) سے ہے، مسلم لیگ (ق) کے ارکان 10 جبکہ پیپلز پارٹی کی 7 نشستیں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer