ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلین اوپن جونئیر سکواش چیمپئین شپ: تین بہنیں تین کیٹیگریز کے فائنلز میں پہنچ گئیں

Australian Open Junior Squash Champion Ship, City42, Ali sisters
کیپشن: علی سسٹرز آسٹریلین اوپن جونئیر سکواش چیمپئین شپ کے اندر 19,  انڈر 17 اور انڈر 15 سیمی فائنل کجیت کر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کی علی سسٹرز آسٹریلین اوپن جونئیر سکوائش چینپئین شپ کی تین کیٹیگریز کے فائنلز میں پہنچ گئیں۔

پاکستان سے آسٹریلین جونئیر سکواش چیمپئین شپ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی مختلف ایونٹس کے فائنلز میں پہنچے ہیں۔

میلبورن میں  آسٹریلین  ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو  تمام میچ ہرا دیئے اور آسانی کے ساتھ اپنی اپنی ایج کیٹیگری کے فائنل مین پہنچ گئیں۔ 

تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں سکور سے  میچ جیتے۔

گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ  ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی  الزبتھ وانگ کو شکست دی۔

 گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے آسٹریلیا ہی کی ٹینا ما کو بآآسانی زیر کرلیا۔

گرلز انڈر15  کے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ سحرش علی نے نیوزی لینڈ کی اولیوا وان زون کو ہرایا۔  

سکواش کی تاریخ میں یہ تیسرا موقعہ ہے کہ تین بہنوں نے ایک ساتھ پلاٹینیم  کیٹیگری چیمپئین شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔

 پاکستان کے احمد ناز بھی اپنے حریف کو ہرا کربوائز انڈر 11 کے فائنل میں پہنچ گئے، راولپنڈی کے ازان خان نے ایڈن  فنالے  مولیگین کو 0-3 سے  ہرا کر  بوائزانڈر17 ایونٹ کے فائنل میں  رسائی پالی۔

ان کے چھوٹے بھائی  فیضان خان  راستے میں ٹرین خراب ہوجانے کی وجہ سے بروقت کورٹ نہ پہنچ سکے اور بوائز انڈر 13 ایونٹ  کا سیمی فائنل کھیلنے سے محروم ہوگئے۔