ویب ڈیسک : پھلکوٹ میں ایک ہی دن باپ بیٹا دولہے بن گئے،90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا ،باپ بیٹا اور ان کا خاندان ایک ساتھ شادی پر خوش ہے
ایبٹ آباد کے علاقہ پھلکوٹ میں90 سالہ غلام مصطفیٰ نے تیسری شادی کر لی،باپ اپنی دلہن کے ساتھ ساتھ ایک ہی دن بیٹے کی دلہن بھی لے آیا، دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب سے خاندان والے بھی خوش ہو گئے، علاقہ گلیات میں ایک ہی دن باپ بیٹا کی شادی نے نئی مثال قائم کر دی ہے، باپ کی بارات لاہور بیٹا کی بارات پشاور گئی،دونوں ہی اپنے اپنے لیے دلہنیں لے آئے ۔