ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کا امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام

چین کا امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین نے امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے ۔

 چینی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے فروری میں شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں میں 3 امریکی ’خفیہ ایجنٹس‘ کا ملوث ہونا ظاہر کیا تھا۔انہوں نے مبینہ جاسوسوں کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی، ہاربن پولیس نے ویبو پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے 3 ایجنٹس پر ’اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے‘ پر حملوں کا الزام لگایا۔ ہاربن پولیس نے ان افراد کو کیتھرین اے ولسن، رابرٹ جے سنلنگ اور اسٹیفن ڈبلیو جانسن کا نام دیا ہے جو این ایس اے کے آفس آف ٹیلرڈ ایکسیس آپریشنز میں کام کرتے ہیں۔ یہ دفتر سائبر وارفیئر پر انٹیلیجنس معلومات جمع کرتا ہے۔چین کے کمپیوٹر وائرس واچ ڈاگ نے اس ماہ کہا کہ اس نے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں سے متعلق انفارمیشن سسٹمز پر 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ غیر ملکی سائبر حملے ریکارڈ کیے۔ یہ کھیل 7 سے 14 فروری تک صوبہ ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں منعقد ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں 26 جنوری سے 14 فروری کے درمیان ایونٹ کی معلومات اور داخلی اور خارجی نظام کے ساتھ ساتھ کارڈ کی ادائیگیوں اور مقامی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔