ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے

لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، فلو وائرس سے ہر گھر کے 3 سے 4 افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

 ڈاکٹرز  نے کہا کہ لاہور میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ لاہور میں فلوسے متاثرہ مریضوں میں کوویڈ کی علامات آرہی ہیں، جو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے۔

فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں، مرض کے دوران اینٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں، فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔