ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھاڑو کے تنکوں سے بنائے گئے جعلی زیرے کی فروخت کا انکشاف

 جھاڑو کے تنکوں سے بنائے گئے جعلی زیرے کی فروخت کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی مارکیٹس میں جعلی زیرے کی فروخت سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے، جعلی زیرے کو جھاڑو کے تنکوں کی مدد سے بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جھاڑو کے تنکوں سے بنائے گئے جعلی زیرے کی کھیپ کو پکڑا گیا ہے، پولیس افسران نے ہزاروں کلو جعلی ’زیرہ‘ برآمد کیا ہے جسے اصلی زیرے میں ملا کر ریاست کے مختلف شہروں میں لے جایا جانا تھا۔پولیس کی جانب سے اتر پردیش سے برآمد کیے گئے جعلی زیرے کو ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گڑ اور گھاس کے استعمال سے بنایا گیا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، گرفتار کیے گئے ملزمان سے تحقیقات جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ کھیپ مارکیٹ میں 60 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کی جا سکتی تھی۔ جعلی زیرہ بنانے والے افراد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف تاجروں کو اس زیرے کی فروخت سے قبل نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے ساتھ 80 سے 20 کے تناسب میں ملا کر بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 ملزم جھاڑو بنانے کے لیے ناریل کے درخت کی گھاس خریدتا تھا جسے زیرے کے سائز کے ٹکڑوں میں پہلے کاٹا جاتا تھا، اس کے بعد اسے گرم گڑ کے ساتھ ملا کر خشک کیا جاتا تھا تاکہ اسے اصلی زیرے کی شکل دی جا سکے، خشک ہونے کے بعد نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے چھوٹے حصوں میں ملا کر بازار میں فروخت کیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی زیرہ بنانے والے گروہ کے ارکان جعلی زیرہ بیچ کر 50 سے 60 گنا زیادہ منافع کما رہے تھے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گروہ 1 سال سے زائد عرصے سے یہ کام کر رہا تھا۔