ویب ڈیسک : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان ڈیگو زو (چڑیا گھر) میں زلزلے کے جھٹکوں نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا تھا تاہم اس موقع پر ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے حفاظتی طور پر ایک الرٹ سرکل (دائرہ بنایا) جہاں سارے ہاتھی جمع ہوگئے۔
بالغ افریقی ہاتھی نڈلوا، امنگانی اور کھوسی نے زمین کے لرزنے پر فطری طور پر نوجوان ہاتھیوں زولی اور مکھایا کے گرد سرکل بنایا۔
چڑیا گھر کی ترجمان ایملی سیننگر کے مطابق ہاتھیوں کے اس رویے کو الرٹ سرکل کہتے ہیں اور اس کا مقصد نوجوانوں ہاتھیوں اور پورے ریوڑ کو خطرات سے بچانا ہے۔ایملی سیننگر نے کہا کہ ہاتھیوں نے اپنے پائوں کے ذریعے زلزلے کی آواز کو محسوس کیا اور حفاظی سرکل بنایا اور زلزلے کی ارتعاش تھمنے تک چار منٹ ایسے ہی کھڑے رہے۔