ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

شہری ازخود تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کا خاتمہ کریں؛ ڈی جی ایل ڈی اے کی وارننگ

ایل ڈی اے کا سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی  تجاوزات کے خلاف آپریشن  کیا

طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن  کیا گیا  ، ایل ڈی اے ٹیموں کا راوی بلاک علامہ اقبال ٹاؤن اور پی بلاک سبزہ زار میں آپریشن کیا گیا ،رہائشیوں نے گھروں کے باہر شیڈز، تھرے اور پختہ تجاوزات بنا رکھی ہیں،ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کے گھروں کے باہر بنی تجاوزات مسمار کر دیں،راوی بلاک علامہ اقبال ٹاؤن ،پی بلاک سبزہ زار کے گھروں کے باہر جنگلے، شیڈزمسمار کردیے گئے 
ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ سبزہ زار آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز مجتبیٰ عرفات علامہ اقبال ٹاؤن ٹاؤن میں آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ، 
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  نے کہا شہری ازخود تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کا خاتمہ کریں،ایل ڈی اے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھیں،ایل ڈی اے مرحلہ وار تمام سکیموں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرے گا،آپریشن میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی،ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری،ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ، انفورسمنٹ سکواڈ، بھاری مشینری ،پولیس  شریک ہوئی