ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ

جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ہزاروں قیمتی جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرکے محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ، ایل ڈی اے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پلرا اور ایل ڈی اے آپس میں ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پر کام کریں گے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ڈیجیٹل پراسیس کے لئے مستقل ٹیک پارٹنر کا کردار ادا کرے گی۔
پلرا نے نئی ٹیموں کی بھرتی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے پلرا کے ٹیک پارٹنر کے لئے ایجنڈا کی اصولی منظوری دے دی۔
پلرا ایل ڈی اے کی ستر ہزار نان سفٹڈ فائلز کو پراسیس کرے گا، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ آئندہ اجلاس میں پلرا اور ایل ڈی اے کا مجوزہ معاہدہ اتھارٹی میں پیش کرے گا۔
معاہدے میں ٹی او آرز سمیت ٹیک پارٹنزر کے ورکنگ ایریاز اور لاگت کا تعین کیا جائے گا، سفٹنگ کا عمل کم سے کم چھ اور زیادہ سے زیاہ نو ماہ میں مکمل کرنا لازم ہوگا۔ 
مستقل میں فائلز اور لینڈ کے تمام ڈیجیٹل پراسیس کے پلرا مستقل طور پر ایل ڈی اے کی معاونت کرے گی۔