ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ایل پی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف کل 17 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ٹی ایل پی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف کل 17 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل  ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

تحریک لبیک ٹریڈرز ونگ لاہور نے بھی اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کاروباری برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کل اپنے کاروبار بند رکھ کر اس پرامن احتجاج میں شامل ہوں۔

قائدین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔