ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج بھی برائلر گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کی جا سکی، شہری من مانے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ میں برائلر گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ صافی گوشت کی قیمت 720 روپے فی کلو تک جا پہنچی جبکہ بون لیس برائلر کی قیمت 950 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
زندہ مرغی کا فارم ریٹ  383 سے کم ہو کر 380 روپے فی کلو مقرر جبکہ حقیقی فروخت میں فارم پر 400 روپے فی کلو تک زندہ مرغی فروخت ہو رہی ہے۔ ہول سیل زندہ برائلر 394 روپے فی کلو مقرر مگر دکانداروں کو 410 روپے میں سپلائی ہو رہی ہے اور  پرچون ریٹ زندہ برائلر 408 روپے فی کلو  جبکہ اصل قیمت اس سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور  پرچون قیمت 226 روپے فی درجن ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6,660 روپے مقرر  کی گئی ہے۔
 شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔