زاہداقبال: گوجرانوالہ کے علاقہ چھچھر والی چوک میں پولیس وین اور رکشے میں مبینہ ٹکر, رکشہ سوار خواتین نے پولیس وین پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق خواتین نے پولیس وین پر جوتے برسائے، خواتین پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیتے ہوئے ڈنڈے دیکھاتی رہیں۔
فیروزوالا پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمے کے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے جارہے تھے، خواتین نے ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی۔