ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا لاہوریوں کو ایک اور تحفہ، والٹن روڈ کی اپگریڈیشن کا منصوبہ مکمل

محسن نقوی کا لاہوریوں کو ایک اور تحفہ، والٹن روڈ کی اپگریڈیشن کا منصوبہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: سی بی ڈی نے تقریباً 4.5 کلومیٹر طویل والٹن روڈ کی اپگریڈیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا ، سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا والٹن روڈ کو جدید انفراسٹرکچر دیا گیا ہے، شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر ہونگی ۔ 

تفصیلات کےمطابق منصوبے سے شہریوں کو جدید، محفوظ اور بہترین سفری سہولیات دستیاب ہونگی، والٹن روڈ پر افتتاحی یادگار بھی نصب کر دی گئی ہے، پانچ میں سے دو اوور ہیڈ پیڈسٹرین کراسنگ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ، والٹن روڈ کی سروس روڈ پر اسفالٹ ورک مکمل ہو چکا ہے۔
والٹن روڈ پر سروس روڈ مکمل طور پر فعال ہو چکی ہیں، والٹن روڈ پر لین مارکنگ، جدید اسٹریٹ لائٹس اور سائن بورڈز کی تنصیب کر دی گئی ہے، گرین بیلٹس اور ہارٹیکلچر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، سی بی ڈی پنجاب کی اس کاوش کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ کا نقشہ مکمل طور پر بدل گیا ہے، روزمرہ زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، سی بی ڈی پنجاب نے ایک میگا انفراسٹرکچر منصوبہ مکمل کیا ہے ۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب نے صرف والٹن روڈ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا بلکہ شہریوں کے طرزِ زندگی کو بھی بہتر بنایا ہے۔

والٹن روڈ منصوبہ شہر کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے اس ترقیاتی منصوبے کی تکمیل لاہور شہر میں جدید اربنائزیشن کے ویژن کی ایک نمایاں مثال بن چکی ہے، منصوبے کو باقاعدہ افتتاح ستائس اپریل کو شیڈول کرلیا گیا ۔